18 اگست 2019
تازہ ترین
وادی نیلم، سیلاب میں بہہ جانے والے مزید 3 افراد کی لاشیں مل گئیں

وادی نیلم، سیلاب میں بہہ جانے والے مزید 3 افراد کی لاشیں مل گئیں

وادی نیلم میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 3 افراد کی لاشیں مل گئیں جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ایمرجنسی کنٹرول روم کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 19 افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ نے دریائے نیلم میں پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے عوام کو دریا سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب  ریسکیو  اور ریلیف آپریشن کے لئے مزید  ٹیموں کو روانہ کردیا گیا، جبکہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی تھی جس میں 28 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟