16 جون 2019
ہوا میں ڈرون اور زمین پر کار بننے والا روبوٹ

ہوا میں ڈرون اور زمین پر کار بننے والا روبوٹ

اسرائیلی ماہرین نے ایسا ڈرون بنایا ہے جو ایک جانب تو ہوا میں پرواز کرتا ہے تو دوسری جانب زمین پر کارکی طرح دوڑتا ہے۔ یہ کواڈکاپٹر قسم کا ڈرون ہے لیکن زمین کو چھوتے ہی اس کے پروپیلر بازو خمیدہ ہوکر پہیوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ اسے ایف اسٹار (فلائنگ اسپرول ٹیونڈ آٹونامس روبوٹ) کا نام دیا گیا ۔ اسرائیل میں واقع بین گوریو یونیورسٹی کے ماہرین نے چار پروپیلر والے کواڈ کاپٹر کو ایک کار میں تبدیل کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ۔ اس پر چار افقی پروپیلر (پنکھڑیاں) اٹھان کی قوت فراہم کرتی ہیں اور ڈرون کسی بھی سمت باآسانی پرواز کرسکتا ہے۔ لیکن پروپیلر کے بازوئوں کے ساتھ چار گھومتے پہیے بھی نصب ہیں جس پر برش لیس موٹریں لگی ہیں جو پروپیلر کو پہیوں کی صورت میں چلاتی ہیں اور کار آٹھ فٹ سیکنڈ کی رفتار سے دوڑتی ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ نیچے کی ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ زمین پر ٹکتے ہی اس کے پروپیلر 55 درجے پر خمیدہ ہوکر پہیوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ اسطرح کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں بھی یہ آگے بڑھتی جاتی ہے اور چھوٹی موٹی رکاوٹوں کو عبور کرجاتی ہے۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ 20 منٹ تک فعال رہتا ہے اور اسے کسی حادثے کے بعد تلاش اور بحالی (سرچ اینڈ ریسکیو) کے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ ملبے اور تنگ جگہوں پرباآسانی 400 کلوگرام وزنی اشیا، دوا یا خوراک لے جاسکتا ہے۔ بین گوریون یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر ڈیوڈ زروک کہتے ہیں  کہ اگلے مرحلے میں بہتر پروگرام اور الگورتھم بنا کر اس کی رفتاراور کارکردگی کومزید بہتر کیا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟