15 ستمبر 2019
تازہ ترین
نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ بارش کے باعث منسوخ

نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ بارش کے باعث منسوخ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا آج کھیلا جانے والا اٹھارواں میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔ ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے آنا تھا تاہم بارش نے ایسا نہ ہونے دیا اور میچ کا ٹاس تک نہ ہو سکا۔ میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں ناقابل شکست ہیں۔ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم 2 اور کین ولیمسن کی قیادت کی کیویز ٹیم 3 میچز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟