20 اگست 2019
تازہ ترین
نوازشریف  کی ایک بار پھر  طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر

نوازشریف  کی ایک بار پھر  طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر

سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ رپورٹس میں ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے، تنائو کی کیفیت نوازشریف کی جان کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے لہٰذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟