نواز شریف کی جیل واپسی پر ریلی نکالنے والے کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

نواز شریف کی جیل واپسی پر ریلی نکالنے والے کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

کوٹ لکھپت پولیس نے اجازت کے بغیر ریلی نکالنے والے 1400 سے زائد مسلم لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل منتقلی کے دوران اجازت کے بغیر ریلی نکالنے والے 1400 سے زائد مسلم لیگی کارکنان کے خلاف کوٹ لکھپت پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ ساونڈ سسٹم ایکٹ اور ریلوے ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق لیگی کارکنان نے شنگھائی پل کے قریب روڈ کو بلاک کیے رکھا، لیگی کارکنان نے گاڑیوں پر ساونڈ سسٹم لگا رکھے تھے جب کہ لیگی کارکنان اسپیکر میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، لیگی کارکنان نے کوٹ لکھپت ریلوے ٹریک پر ٹرین کو بھی روکا۔ مقدمے پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیکھیں کہ یہ پی ایم ایل این سے کتنے خوفزدہ ہیں تاہم اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟