24 مئی 2019
تازہ ترین
 نواک جوکووچ نے تیسری بار میڈرڈ اوپن جیت لیا

 نواک جوکووچ نے تیسری بار میڈرڈ اوپن جیت لیا

عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے کیرئر کا تیسرا میڈرڈ اوپن بھی جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں یونانی حریف سٹسپاس کو ہرایا۔ سپینش شہر میڈرڈ کے کلے کورٹ ٹینس کا میلہ سجا، میڈرڈ اوپن کے فائنل میں ٹاپ رینک نواک جوکووچ کا یونان کے سٹیفانوس سٹسپاس سے مقابلہ ہوا، عالمی نمبر ون جوکووچ نے برتری دکھائی پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر دھاک بٹھائی۔ کامیابی کے اسی ولولے کو جاری رکھا، سربین سٹار نے دوسرا سیٹ چھ چار سے جیت کر غیر معروف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس کی شکست سے دوچار کیا۔ نواک جوکووچ نے کیرئر کا تیسرا میڈرڈ اوپن اپنے نام کیا، ساتھ ہی تینتیسواں ماسٹرز 1000 جیت کر سپر سٹار رافیل نڈال کے ہم پلہ ہو گئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟