20 ستمبر 2019
تازہ ترین
 نو جوانوں میں منشیات کے استعمال اور روک تھام پر سیمینار کا انعقاد

 نو جوانوں میں منشیات کے استعمال اور روک تھام پر سیمینار کا انعقاد

 کراچی یوتھ فیڈریشن کے زیر انتظام 13 جون 2019 کو دادابھا انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن میں  نوجوانوں میں منشیات کا استعمال اور روک تھام کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جوائنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس کرنل آفتاب احمد نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ، طلبا اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں منشیات کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے اور منشیات کے اثرات سے نوجوان نسل بربادی کی طرف متوجہ ہوتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ایمبیسیڈر پروگرام تمام جامعات تک پہچائیں گے اور اینٹی نارکوٹکس فورس نوجوانوں کو انسداد منشیات کی روک تھام میں بھرپور ساتھ دیا جائیگا ، تاکہ نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کی وجہ سے بربادی سے بچا جائے۔  ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا کہ پاکستان میں 80،000 لوگوں کی تعداد منشیات کا استعمال کرتی ہے جن کی عمر 15 سے 64 عمر تک ہے اور ان میں %78 نوجوان مرد ہیں اور %22 نوجوان خواتین شامل ہیں۔ کارون آف لائف ٹرسٹ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر قاضی توصیف نے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کی سب سے بڑی وجہ ذہنی دبائو ہے، جس سے نوجوان نسل منشیات کی طرف راغب ہوتی ہے۔  اسکے علاوہ دیگر مہمانوں میں شامل ڈاکٹر محمد مختار , جناب عابد ذوالفقار، جناب ریٹائرڈ کیپٹن ظہیر احمد، جناب ڈاکٹر علی عمران , کنوینیر کراچ یوتھ فیڈریشن محمد ظفیر اور ڈاکٹر سیدہ صدف اکبر نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ چیئرمین کے وائی ایف اور چیف آرگنائز اے این ایف ایمبیسڈرز پروگرام  محمد عمر خان نے اس عزم کا اظہار کیا کھ یوتھ پروگرام ملک بھر کی جامعات تک پھنچائیں گے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کیطرف مائل کریں گے۔ سیمینار کی سربراہی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اریبہ آصف نے کی اور فائینینس سیکٹری بائرہ ملک نے آخر میں سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟