05 دسمبر 2019
تازہ ترین
 ننھی نشوہ کیلئے فنکار بھی اشکبار

 ننھی نشوہ کیلئے فنکار بھی اشکبار

غلط انجیکشن لگنے سے انتقال کرنے والی ننھی نشوہ کی موت پر فنکاروں نے نہ صرف اظہار افسوس کیا بلکہ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی  پر نہایت برہمی کا اظہار بھی کیا۔ نامور پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے ننھی نشوہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے نشوہ کے لئے دعا کی  اور کہا ہے کہ نشوہ جنت کے اعلیٰ مقام پرفرشتوں کے ساتھ کھیلے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نشوہ کے والدین کے لئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے لئے دنیا میں سب سے بدتر چیز ان کی اپنی اولاد کو قبر میں اتارنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ارمینا خان نے کراچی ہی کے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کی ہوس کی بھینٹ چڑھنے والی عصمت کے واقعے پر بھی اظہار افسوس کیا۔ اداکار فیصل قریشی نے نشوہ کی موت پر اظہار افسوس کرنے کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پتہ نہیں  کتنے بچے لاپرواہی کی نظر ہوتے رہیں گے، کوئی جوابدہ ہے۔ اداکارہ منشا پاشا نے غفلت کا مرتکب ہونے والے ہسپتال پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ صحت مند زندگی سب سے بڑی دولت ہے لیکن آپ لوگوں نے صحت کو صرف پیسے بنانے کا ایک ذریعہ سمجھ لیا ہے۔ نشوہ کی تصویر نے دل توڑدیا ،  خدا ننھی نشوہ کو جنت کا اعلیٰ مقام عطا کرے اور اس کے والدین کو ہمت دے۔ اداکار علی رحمان خان نے ننھی نشوہ کی موت پر پاکستان میں صحت کے مراکز میں برتی جانے والی لاپرواہی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور حکومت سے ان معاملات کے خلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست کی ہے۔ اداکارہ نادیہ جمیل نے بھی نشوہ کی موت پراظہار افسوس کرتے ہوئے ہسپتال کی غفلت قراردیا ۔ گلوکار علی گل پیرنے کہا کہ نشوہ کے روپ میں ہم نے ایک خوبصورت زندگی کھودی اور یہ سب ہسپتال مجرمانہ غفلت کو نظر انداز کرنے کے باعث ہوا ہے، امید ہے نشوہ کے والدین کوانصاف ملے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟