22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
نیلم لالی وڈ میں نام بنانے کی خواہش مند

نیلم لالی وڈ میں نام بنانے کی خواہش مند

 پاکستانی اداکارہ اور میزبان نیلم منیر نے کہا ہے کہ ٹی وی اداکاروں اور اداکارائوں نے پاکستان کی فلمی صنعت کو نئی زندگی دی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے فلمی صنعت میں آنے والے ٹیلنٹ کی بدولت اب لگے بندھے موضوعات سے ہٹ کر فلمیں بننے لگی ہیں اور یوں پاکستانی سنیما میں ایک نئی جہت متعارف ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود انہیں بھی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کی وجہ سے شناخت ملی، ماڈلنگ ان کی وجہ شہرت بنی اور اب وہ لالی وڈ میں نام بنانے کی خواہش مند ہیں۔ واضح رہے کہ نیلم منیر اس سال عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم  رانگ نمبر 2  میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ اس فلم کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ اگرچہ فلم کی کہانی مزاحیہ ہے لیکن یہ سبق آموز بھی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟