23 جولائی 2019
تازہ ترین
نئی قسم کے ڈائنو سار کی باقیات دریافت

نئی قسم کے ڈائنو سار کی باقیات دریافت

برازیل کی ریاست پارانا میں ڈائنوسار کی نئی قسم کی باقیات دریافت کی گئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جس ڈائنوسار کی باقیات ملی ہیں، وہ برازیل میں 90 ملین سال قبل پایا جاتا تھا، ماہرین کے مطابق اس ڈائنو سار کی لمبائی تقریباً 5 فٹ تھی۔ ماہرین نے باقیات ملنے والی جگہ پرمزید ریسرچ کا فیصلہ کیا ہے ان کا خیال ہے کہ اس جگہ انسانوں کی بستی ملنے کے شواہد بھی ملے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ یہاں پر قیمتی نوادرات بھی مل جائیں ، برازیلین حکومت نے اس کام کیلئے خصوصی ماہرین کی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟