22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
نامور موسیقار نیاز احمد انتقال کر گئے

نامور موسیقار نیاز احمد انتقال کر گئے

 پاکستان کے نامور موسیقار نیاز احمد لاہور میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق موسیقار نیاز احمد کو ایک دن کیلئے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا، تاہم وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ پاکستانی موسیقی کے نامور گلوکاروں کو اپنی موسیقی کے ذریعے پروان چڑھانے والے نیاز احمد کے نغمے آج بھی مقبول عام ہیں۔ انہوں نے محمد علی شہکی اور عالمگیر کو موسیقی کی دنیا میں متعارف کروایا۔ استاد نصرت فتح علی خان نے ان کا کمپوز کیا ہوا ملی گیت  میرا ایمان پاکستان  گایا جو بہت مقبول ہوا۔ مرحوم نیاز احمد کے بچے بھی موسیقی سے وابستہ ہیں۔ وسیم نیاز بھی میوزک کمپوز کرتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟