نایاب نسل کے ننھے تیندوے کی پیدائش

 نایاب نسل کے ننھے تیندوے کی پیدائش

میکسیکو کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے ننھے تیندوے کی پیدائش ہوئی۔ انتظامیہ نے ننھے تیندوے کو پہلی مرتبہ نمائش کیلئے پیش کیا تو لوگوں کی بڑی تعداد وہاں چلی آئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نایاب نسل سے تعلق رکھنے والے اس ننھے تیندوے کو ماہرین کی زیر نگرانی رکھا گیا ، تاکہ اس کی مکمل دیکھ بھال کی جا سکے۔ ننھے تیندوے کی آمد سے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھ گئیں، خصوصاً بچے تو جیسے نئے مہمان کے دیوانے نکلے، انتظامیہ نے جب ننھے تیندوے کو پہلی مرتبہ نمائش کیلئے پیش کیا تو لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے چلی آئی، اکثر شائقین دھڑا دھڑ تصویریں بھی بناتے رہے۔ بعض بچے سیلفی کی ضد کرتے رہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟