03 اپریل 2020
تازہ ترین
مظفرگڑھ، بس کی موٹرسائیکل رکشے کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ، بس کی موٹرسائیکل رکشے کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ چوک سرور شہید کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چوک سرور شہید کے قریب تیز رفتار بے قابو بس نے موٹرسائیکل رکشے کو ٹکر ماردی ، جس میں رکشے میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے پر جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے پر جاں بحق افراد کے ورثا نے میانوالی روڈ پر احتجاج کیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے حادثے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی  اور حادثے سے متعلق انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟