23 مئی 2019
تازہ ترین
میشا شفیع کی کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

میشا شفیع کی کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

 گلوکارہ میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کرنے والے جج کی تبدیلی کی درخواست منظور کر لی گئی۔ میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کرنے والے جج پر جابنداری کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمے کو دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ سیشن جج لاہور خالد نواز نے گلوکارہ میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے میشا شفیع کے وکلا سے کہا کہ اس جج کا نام بتا دیں جس پر اعتماد ہے۔ خیال رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا تھا جسے علی ظفر سے مسترد کرتے ہوئے گلوکارہ پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟