08 دسمبر 2019
تازہ ترین
میشا نے مجھے ذاتی مفاد کیلئے ٹارگٹ کیا، علی ظفر

میشا نے مجھے ذاتی مفاد کیلئے ٹارگٹ کیا، علی ظفر

گلوکار و اداکار علی ظفر  نے کہا ہے کہ میشا شفیع نے انہیں ذاتی مفاد کے لئے ٹارگٹ کیا ہے لہٰذا وہ عدالت آئیں اور سامنا کریں۔ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کئے جانے کے الزام پر علی ظفر نے گلوکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد کی سربراہی میں میشا شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں گلوکار علی ظفر پیش ہوئے جبکہ گلوکارہ غیر حاضر تھیں۔ سماعت کے دوران علی ظفر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع کے وکلا کیس کو جان بوجھ کر التوا کا شکار کر رہے ہیں۔ اس دوران عدالت نے بقر عباس گواہ کی شہادت قلمبند کی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہان کو شہادت کے لئے طلب کرلیا ، تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ میں حق اور سچ پر ہوں جو حق پر ہوتا ہے وہ بن بلائے آجاتا ہے، الزام لگانے والے ذاتی مفاد کے لئے الزام لگا کر خود کینیڈا چلے گئے جبکہ حقائق یہ ہیں کہ منظم پلان سے ذاتی مفاد کے لئے مجھے ٹارگٹ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ  میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور میشا کی وکیل جعلی اکائونٹس کو فالو اور ری ٹویٹ کررہی ہیں جس کے خلاف ایف آئی اے کو کیس دیا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ آج سے گواہوں کی جرح شروع ہوگئی ہے تو میشا کے گواہ عدالت آئیں اور عدالت کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ میشا شفیع کا کیس برخاست ہوچکا ہے اور ان کی اپیل مسترد ہوچکی ہے جبکہ مجھے میشا کے خلاف توہین کا کیس دائر کئے ایک سال ہوچکا ہے، ہمارے گواہ بھی آٹھ بار آچکے ہیں لہٰذا کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے تاکہ میرا سچ اور ان کا جھوٹ سامنے آئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟