28 مئی 2020
تازہ ترین
میشا کی قانونی ٹیم کا علی ظفر سے معافی کا مطالبہ

میشا کی قانونی ٹیم کا علی ظفر سے معافی کا مطالبہ

نامور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے ،میشا شفیع کی قانونی ٹیم نے علی ظفر سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے علی ظفر میشا شفیع کی جانب سے خود پر لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات پر بات کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے تھے اور روپڑے تھے، تاہم علی ظفر کے آنسوئوں کا جواب میشا شفیع نے اپنی قانونی ٹیم کے توسط سے دیتے ہوئے ان سے عام معافی کا مطالبہ کیا ۔ میشا شفیع کی قانونی ٹیم میں شامل وکیل نگہت داد نے گلوکارہ کی جانب سے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا ، جس میں میشا شفیع کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کو خاموش کرانے کے لئے ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس فائل کیا، جبکہ ہتک عزت کا بہترین جواب  سچ  ہے اور میشا شفیع نے کبھی بھی علی ظفر کے خلاف برے الفاظ نہیں کہے، لہٰذا میشا کو کسی بھی عدالت سے کسی بھی ہتک عزت کے لئے قصور وار نہیں ٹہرایا جاسکتا۔ بیان میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع اور ملالہ کے موازنے کو شرمناک قرار دیاگیا، جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ میشا شفیع اور جنسی ہراسانی کی شکار ہونے والی دیگر خواتین پر حملے دراصل جنسی ہراسانی جیسے مسئلے کو خاموش کرانے کے لئے کئے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ میشا قانونی طریقے سے انصاف حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ قانونی ٹیم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ علی ظفر میشا سے عام معافی مانگیں کیونکہ وہ اپنے کئے کی سزا بھگتنا شروع ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟