17 ستمبر 2019
تازہ ترین
مصباح الحق نے قومی ٹیم کو ذہنی طور پر کمزور قرار دیدیا

مصباح الحق نے قومی ٹیم کو ذہنی طور پر کمزور قرار دیدیا

 قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ٹیم کو ذہنی طور پر کمزور قرار دے دیا۔ ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم ذہنی طور پر کمزور ہے، میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم دبائو میں تھی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے غلطیاں کیں۔ سابق کپتان ٹیم مینجمنٹ سے بھی ناخوش دکھائی دیئے اور کہا کہ ٹیم سلیکشن میں غلطیاں کی گئیں۔ انہیں یہ علم نہیں کہ 6 اچھے بیٹسمین اور 5 اچھے بائولر کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں تسلسل اور ڈسپلن کا فقدان ہے۔ بھارتی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں ڈسپلن کےساتھ کھیلی ہے، اسی تسلسل کے باعث بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیموں میں شامل ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟