21 جولائی 2019
تازہ ترین
مریم نواز کا منڈی بہائوالدین میں جلسہ، انتظامیہ کا اجازت دینے سے انکار

مریم نواز کا منڈی بہائوالدین میں جلسہ، انتظامیہ کا اجازت دینے سے انکار

انتظامیہ نے مریم نواز کو منڈی بہائوالدین میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ن لیگ کو دوسری جگہ جلسہ کرنے کا کہا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ نے ہر صورت جلسہ کے انتظامات کا فیصلہ کر لیا ، جس کے لئے لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے منڈی بہائوالدین کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت اجازت نہ بھی دی تو جلسہ ہر صورت ہوگا۔ کیپٹن (ر) صفدر نے ٹبہ مانک بوسال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت کے دن گنے جاچکے جس کیلئے مریم نواز حکومت کے خلاف منڈی بہائوالدین سے احتجاج کا آغاز کریں گی اور 7 جولائی کا جلسہ مہنگائی کا سونامی لانے والوں کے آگے بند باندھے گا ۔ اس موقع پر ایم این اے سمیت بوسال برادری نے 7 جولائی کو مریم نواز کے منڈی بہائوالدین کے جلسہ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ۔ مریم نواز کی بذریعہ موٹر وے آمد پر سالم انٹر چینج سرگودھا میں لیگی کارکن ان کا شاندار استقبال کریں گے اور جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ منڈی بہائوالدین لے جایا جائے گا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟