21 جولائی 2019
تازہ ترین
مریم نواز کی بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت

مریم نواز کی بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اتوار کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اتوار کو مریم نواز سے ملاقات کریں گے، ملاقات کی دعوت مریم نواز کی جانب سے دی گئی۔ جس کے تحت بلاول بھٹو زرداری اتوار کی دوپہر رائیونڈ میں مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ان کے قریبی سیاسی رفقا بھی شریک ہوں گے، ملاقات میں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادت کی گرفتاری، ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل پر بات ہوگی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟