25 جون 2019
میرا کیلئے  سونی رازدان کا نیک تمنائوں کا اظہار

میرا کیلئے  سونی رازدان کا نیک تمنائوں کا اظہار

پاکستانی سپر سٹار اداکارہ میرا اور ان کی فلم  باجی کے لئے بھارتی اداکارہ وہدایت کارہ سونی رازدان نے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ اداکارہ میرا نے برسوں تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر تو راج کیا ہی ہے، تاہم وہ بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھا چکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میرا اور ان کی فلم  باجی کے لئے بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اور مہیش بھٹ کی اہلیہ سونی رازدان نے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ حال ہی میں سونی رازدان نے ایک انٹرویو کے دوران میرا کی اداکاری کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ بہ حیثیت اداکارہ میرا نے کبھی ڈائریکٹر کے مشوروں کو نظرانداز نہیں کیا، تاہم یہ فلمی کلچر کا ایک مسئلہ رہا ہے کہ جس وقت میرا میرے ساتھ کام کرنے جارہی تھیں اس وقت پاکستانی فلم کا کلچراس سے بالکل مختلف تھا جو میں اپنی فلم میں کرنے جارہی تھی، جس سے مشکلات ہوئیں لیکن اس کے باوجود میرا نے مستقل مزاجی سے کام کیا اور اپنی مستقل مزاجی اور لگن ہی کی وجہ سے ہی میرا آج ایک کامیاب اداکارہ ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟