22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
مہوش حیات نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مہوش حیات نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے وزیراعظم عمران خان کو بھارتی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر مودی اور بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نریندر مودی بھارتی لوک سبھا کے انتخابات جیت کر ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے لئے تیار ہیں۔ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان کو شرکت کے دعوت نامے بھیجے گئے، تاہم پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا۔ مودی اور بی جے پی کے اس انتہا پسندانہ رویے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنائے جاتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ عمران خان کو تقریب میں مدعو نہ کرکے مودی نے اپنے ہمسائے سے تعلقات بحال کرنے کا موقع ہاتھ سے گنوا دیا۔ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی اس فیصلے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے مودی اور بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس خبر نے مجھے بہت مایوس کیا، یہی وہ موقع تھا جب ہمارے ہمسائے وزیراعظم عمران خان کی امن کی پیشکش سے متفق ہو کر دوستی کا ہاتھ بڑھا سکتے تھے۔ ہمارے (دونوں ممالک کے) درمیان تاریخ بہت پرانی ہے، لیکن یہ ایک نیا آغاز ہوسکتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی مہوش نے امن کو موقع دیں کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟