20 جولائی 2019
تازہ ترین
 مہوش حیات کا تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

 مہوش حیات کا تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

مہوش حیات نے آئٹم نمبر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے جمالیاتی طور پر رقص کو فن کی سب سے بہترین شکل قرار دے دیا۔ فلم باجی کے لئے مہوش حیات کا آئٹم نمبر گینگسٹر گڑیا جب سے ریلیز ہوا ہے سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کچھ صارفین مہوش حیات کو گانے میں بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی نقل کرنے پر کھری کھوٹی سنا رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس بات پر غصہ کر رہے ہیں کہ مہوش حیات آئٹم نمبر کیوں کرتی ہیں۔ صرف سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ شوبز سے وابستہ کچھ لوگ بھی آئٹم نمبر کی مخالفت میں بڑھ چڑھ کر بول رہے ہیں تاہم مہوش حیات نے آئٹم نمبر کے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈانس نمبر پر پرفارم کرنا میری مرضی تھی۔ بطور اداکارہ اور فنکارہ یہ میری جاب ہے۔ ایک عورت کے طور پر مجھے میرے کام نے بااختیار بنایا۔ میرے لئے رقص جمالیاتی طور پر فن کی سب سے بہترین شکل ہے۔ مہوش حیات نے اپنی ڈانس پریکٹس کی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا کہ گینگسٹر گڑیا گانے کا سب سے مشکل اور میرا سب سے پسندیدہ سٹیپ یہ تھا (دراصل یہی وہ ڈانس سٹیپ ہے جسے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ یہ کترینہ کیف کی نقل ہے)۔ مہوش حیات نے عثمان خالد بٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنی بہترین کوریوگرافی کی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟