پاکستانی سپر سٹار مہوش حیات نے اداکاری کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کرلیا ۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کو جوانی پھر نہیں آنی ، پنجاب نہیں جائوں گی اور لوڈ ویڈنگ جیسی کامیاب فلمیں دینے والی سپر سٹار مہوش حیات نے اپنی صلاحیتوں کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا اور کامیاب اداکاری کے بعد وہ اب ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ بھی سیکھا اب میں اس کا تجربہ کرنا چاہتی ہوں، میں اس طرح کی انسان ہوں جو کبھی کسی پر کسی بھی چیز کے لئے انحصار نہیں کرتی لیکن اداکاری ایک ایسا شعبہ ہے جہاں فنکار کو ہدایت کار پر انحصار کرنا پڑتا ہے لہٰذا اب میں ڈائریکٹر کی کرسی پر بیٹھنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کبھی کسی چیز سے مطمئن نہیں ہوتی اور نہ ہی خوش ہوتی ہوں مجھے نہیں معلوم میں ایسی کیوں ہوں، میں ہمیشہ اپنی بہترین تنقید نگار رہی ہوں، میں اپنا کام بہت دھیان سے دیکھتی ہوں اور اپنے کام پر تنقید بھی کرتی ہوں۔ شاید میری یہی بے چینی میرے کام کرنے کی اشتہا کو مزید بڑھاتی ہے اور مجھے اپنے کام کو مزید محنت سے کرنے کی لگن دیتی ہے۔