16 ستمبر 2019
تازہ ترین
مہوش حیات ایک بار پھر تنقید کی زد میں

مہوش حیات ایک بار پھر تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کے تمغہ امتیاز پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے انہیں بے ہودہ رقص کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکارائوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹی وی میں اداکاری کا لوہا منوانے کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اوراپنی اداکاری سے سب کی چھٹی کردی۔ شوبز انڈسٹری میں بہترین خدمات انجام دینے پر انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ، لیکن سوشل میڈیا صارفین  کو حکومت کی جانب سے انہیں تمغہ امتیاز دینا بالکل بھی پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر مہوش کو تمغہ امتیاز دینے کے حوالے سے کئی ماہ تک تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ یہ معاملہ کافی حد تک تھم چکا تھا کہ مہوش کے نئے آئٹم نمبر نے ایک بار پھر چنگاری بھڑکادی۔ عید الفطرپرمہوش حیات کی ریلیز ہونے والی فلم  چھلاوا میں مہوش نے چڑیا نامی آئٹم نمبر پر پرفارم کیا اور اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اس گانے کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ، لیکن سوشل میڈیا صارفین کو مہوش حیات کا یہ گانا ایک آنکھ نہیں بھا رہا اور انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بار پھر انہیں تمغہ امتیاز دینے پر سوالات اٹھا دئیے ۔ایک خاتون صارف نے مہوش حیات کی پرفارمنس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس پرفارمنس پر ایک اور تمغہ امتیاز دے دو اس کو۔ جبکہ دوسری صارف نے تو مہوش حیات کو بے ہودہ رقص کرنے پر کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ اتنے گندے ماحول میں کیسے ڈانس کرلیتی ہو، جہاں تمام لوگ آپ کو گندی نظروں سے دیکھ رہے ہیں، مطلب پیسے کے لئے آپ کچھ بھی کرلیں گی؟ اتنا حوصلہ کیسے آتا ہے آپ میں؟ ایک صارف نے تو مہوش حیات کو غریبوں کی کترینہ کیف قرار دے دیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟