16 نومبر 2019
تازہ ترین
مومنہ مستحسن شدید تنقید کے نشانے پر

مومنہ مستحسن شدید تنقید کے نشانے پر

گلوکارہ مومنہ مستحسن کو لکس سٹائل ایوارڈزمیں ڈانس پرفارمنس کرنے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ رواں سال منعقد ہونے والے لکس سٹائل ایوارڈز اپنے اعلان کے بعد سے ہی تنازع کا شکار بنا ہوا ہے۔ پہلے ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے والے فنکاروں نے ہراسانی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا پھر ایوارڈز کی تقریب کے دوران یاسر حسین کے اقرا عزیز کو پرپوز کرنے کے انداز نے نئے تنازع کا روپ دھار لیا اور اب تقریب کے دوران مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ لکس سٹائل ایوراڈز کی تقریب کا آغاز مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا ، تاہم مومنہ کی پرفارمنس جوش سے خالی کافی ٹھنڈی محسوس ہوئی۔ پرفارمنس کے دوران مومنہ ڈانس کرنے کے بجائے سٹیج پرادھر ادھر ہلتی ہوئی نظرآئیں۔ سوشل میڈیا صارفین پرجوش پرفارمنس نہ دینے پر مومنہ کوتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے مومنہ کے ڈانس کی ویڈیوشیئرکراتے ہوئے لکھا اس طرح کا مواد ہے، جب ہی تو ہمارے ایوارڈز کوئی نہیں دیکھتا۔ ایکا ور نے لکھا کہ یہ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ مومنہ ڈانس نہیں کرسکتی اور نہ ہی اسے معلوم ہے کہ ڈانس کیسے کرتے ہیں۔ لیکن ایوارڈ کے ڈائریکٹر سورہے تھے کیا؟ کیوں آپ لوگوں نے مومنہ کو یہ کرنے دیا اور ریہرسل کے دوران آپ کو کیا لگا کہ یہ پرفارمنس چل جائے گی؟


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟