17 اگست 2019
تازہ ترین
مولا جٹ کا نام استعمال کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

مولا جٹ کا نام استعمال کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور ہائی کورٹ نے فلم مولا جٹ کا نام استعمال کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اے مالک نے فلم مولا جٹ کا نام استعمال کرنے کے خلاف پروڈیوسر سرور بھٹی کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر لگے دفتری اعتراض ختم کر کے درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سنسر بورڈ کے پاس فلم کا ٹائٹل دینے کا کوئی اختیار نہیں، سنٹرل پنجاب اور سندھ سنسر بورڈ نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کا سنسر سرٹیفکیٹ جاری کیا، مولا جٹ کا ٹریڈ مارک سرٹیفکیٹ درخواست گزار سرور بھٹی کے پاس ہے، فلم کا ٹریڈ آئی پی او پہلے ہی مسترد کیا جا چکا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جاری شدہ سنسر سرٹیفکیٹ کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟