05 دسمبر 2019
تازہ ترین
مودی کی زندگی پر کامیڈی فلم بننی چاہئے، ارمیلا

مودی کی زندگی پر کامیڈی فلم بننی چاہئے، ارمیلا

 سیاسی میدان میں قدم رکھنے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی کی زندگی پر فلم نہیں بلکہ مزاحیہ فلم بننی چاہئے۔ حال ہی میں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے مودی کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومتی سربراہ کی حیثیت سے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو مکمل کرنے میں ناکام ہوگئے ، لہٰذا وہ سوانح حیات کے مستحق نہیں تاہم ان پر کامیڈی فلم ضرور بنائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم پی ایم نریندر مودی ایک مذاق کے سوا کچھ بھی نہیں، مودی کی حکومت میں بھارت کو نقصان پہنچا ، مودی کی زندگی پر بننے والی فلم جمہوریت اور غربت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟