16 جون 2019
مودی کے وزیراعظم بننے پر شاہ رخ سے ملک چھوڑنے کا مطالبہ

مودی کے وزیراعظم بننے پر شاہ رخ سے ملک چھوڑنے کا مطالبہ

نریندر مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور انتہاپسندوں کی جانب سے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے ملک چھوڑنے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ بھارت میں موجود ہندو انتہاپسند مسلمانوں اور مسلم فنکاروں پر تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، جبکہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان تو ہر وقت انتہا پسندوں کے نشانے پر رہتے ہیں۔ نریندر مودی کے ایک بار پھر  وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ دراصل 2014 میں شاہ رخ خان کی ایک ٹویٹ وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں دنیا کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو میں نہ صرف ٹویٹر چھوڑد وں گا ، بلکہ بھارت بھی ہمیشہ کے لئے چھوڑ دوں گا۔ لیکن یہ ٹویٹ جعلی تھی اور کسی نے جعلی اکائونٹ سے  شاہ رخ خان کے نام سے وائرل کی تھی۔ بعد ازاں شاہ رخ خان نے اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایسی کوئی ٹویٹ نہیں کی۔ شاہ رخ خان کی وضاحت کے بعد یہ قصہ وہیں تھم گیاتھا، لیکن نریندر مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر یہ  معاملہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اٹھا  اور شاہ رخ خان کے نام سے 5 سال قبل وائرل ہونے والی جعلی ٹویٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور مودی کے پیروکار بغیر جانچ پڑتال کئے شاہ رخ خان کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑ گئے ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا اکائونٹس پر ہندو انتہا پسند نہ صرف اس جعلی ٹویٹ کو پھیلار ہے ہیں بلکہ شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ شاہ رخ خان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اپنے اس بیان پر معافی مانگیں۔ تاہم اس معاملے پر ابھی تک شاہ رخ خان کا موقف سامنے نہیں آیا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟