21 اگست 2019
تازہ ترین
بھارتی انتخابات، بی جے پی کی 350 سیٹوں‌ کے ساتھ واضح‌ برتری

بھارتی انتخابات، بی جے پی کی 350 سیٹوں‌ کے ساتھ واضح‌ برتری

  بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کےغیرحتمی نتائج کے مطابق بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کرلی، نریندر مودی کی اتحاد جماعت تین سو پچاس نشستوں کے ساتھ آگے ہے، کانگریس ترانوے سیٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔بھارت مں دوسری بار بھی مودی سرکار، اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار، مدھیا پردیش، کرناٹکا، گجرات اور راجستھان میں بی جے پی کو برتری مل گئی۔غیرحتمی نتائج میں بھارتی جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹس الائنس نے واضح اکثریت حاصل کرلی۔ کانگریس کا اتحاد یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس دوسرے نمبر پر ہے۔ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے انفرادی طور پر مطلوبہ تعداد سے زیادہ نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی اپنے حلقے میں لیڈ کر رہے ہیں۔ راہول گاندھی کو ویانند میں برتری جبکہ امیٹھی میں پیچھے ہیں۔ سونیا گاندھی رائے بریلی میں فتح کے قریب ہیں۔بی جے پی کے رہنما راج ناتھ سنگھ، امیت شاہ، سمرتی ایرانی کو برتری حاصل ہے۔ اننت ناگ میں محبوبہ مفتی پیچھے ہیں۔ لوک سبھا کے انتخابات میں شوبز شخصیات نے بھی قسمت آزمائی۔ بالی وڈ ستاروں میں بی جے پی کے امیدوار سنی دیول، ہیما مالینی، کرن کھیر کو برتری جبکہ بی جے پی کی جیا پرادھا اور کانگریس کے شترو گن سنہا، راج ببر اور ارمیلا کو شکست کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟