24 مئی 2019
تازہ ترین
موٹاپے سے نجات بانے کا آسان نسخہ

موٹاپے سے نجات بانے کا آسان نسخہ

 کیا آپ اضافی جسمانی وزن میں کمی لانے کا قدرتی ذریعہ تلاش کر رہے ہیں تو اس کا نسخہ آپ کے کچن میں موجود ہے۔ درحقیقت شہد اور دار چینی اس حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہد کا استعمال صدیوں سے مختلف طبی مسائل سے بچائو کیلئے کیا جاتا ہے اور یہ وہ چیز ہے جو کبھی ایکسپائر نہیں ہوتی۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ شہد میں دار چینی کو ملا کر روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ شہد اور دارچینی جسمانی وزن میں کمی لانے والی اشیا نہیں مگر یہ جسمانی وزن کو تیزی سے کم کرنے میں مدد ضرور دیتے ہیں، اس کیلئے چینی اور میٹھی اشیا کو شہد سے بدل دیں کیونکہ ریفائن چینی بلڈ گلوکوز کی سطح کو بڑھاتی ہے جس کے بعد اچانک بلڈ شوگر کی سطح گر بھی جاتی ہے جس سے انسولین زیادہ بننے لگتی ہے۔ اس کے مقابلے میں شہد خون میں سست روی سے جذب ہوتا ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح نہیں بڑھتی جبکہ دارچینی بلڈ شوگر کی سطح میں کمی اور انسولین کی حساسیت کو کم کرتی ہے جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور گلوکوز چربی میں بدلنے کے بجائے جسم کو توانائی پہنچانے کے کام آتا ہے۔ اس کیلئے روزانہ ایک گلاس پانی میں چائے کا چمچ شہد اور آدھا چمچ دار چینی ملا کر ناشتے سے آدھے گھنٹے پہلے یا رات کو سونے سے آدھے گھنٹے پہلے پی لیں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟