22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
مینی پاکیائو کی عامر خان کیساتھ معاہدے کی تردید

مینی پاکیائو کی عامر خان کیساتھ معاہدے کی تردید

فلپائنی باکسر مینی پاکیائو کی ٹیم نے پاکستانی نږاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے نومبر میں سعودی عرب میں مقابلے کے معاہدے کی تردید کر دی۔ عامر خان نے برطانوی میڈیا کو بتایا تھا کہ مینی پاکیائو کے ساتھ مقابلے کا معاہدہ طے پا چکا ہے اور فلپائنی باکسر کے ساتھ ان کی فائٹ 8 نومبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہو گی۔ مینی پاکیائو ہفتے کو لاس ویگاس میں امریکن باکسر کیتھ تھرمین سے مقابلہ کریں گے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ اگر مینی پاکیائوکیتھ تھرمین سے ہار بھی گئے تب بھی ان کی اور مینی پاکیائو کی فائٹ ہو گی۔ فلپائنی باکسر کے ترجمان فریڈ سٹرن برگ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ مینی پاکیائو کا عامر خان کے ساتھ فائٹ کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک مجھے علم ہے تو عامر خان کے ساتھ مقابلے کے معاملے پر کوئی بات بھی نہیں ہوئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟