ملک کے مسائل شریف خاندان کے پیدا کردہ ہیں،  فردوس عاشق

 ملک کے مسائل شریف خاندان کے پیدا کردہ ہیں،  فردوس عاشق

 وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کی لندن سے وطن واپسی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عدالت نے دو ہفتوں کا ریلیف دیا جو انہوں نے دو ماہ میں تبدیل کردیا۔ شہباز شریف کی وطن واپسی پر اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  شہباز شریف کا بیٹا اور داماد ان کے ساتھ نہیں آئے، ان کے بچوں نے انہیں سامنے کر دیا اور ڈھال بنا لیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل شریف خاندان کے پیدا کردہ ہیں، ملک کو قرضوں کے دلدل میں پھنسا کر یہ لوگ ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ لندن کی سڑکوں پر شہباز شریف کو پوری قوم نے بھاگتے دوڑتے دیکھا، جس بیماری کا وہ ذکر کررہے ہیں اس میں ایسا نہیں ہوتا، یہ بیماری کے نام پر قوم کی دل آزاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے شہباز شریف کو طلب کر رکھا ہے، وہ قانون کی حکمرانی کو مانتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہوں اور جواب دیں، پہلے وہ عدالتوں میں پیشی کے لئے حکمت عملی تیار کریں جس کے بعد حکومت کے خلاف حکمت عملی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف قوم کو یقین دلائیں کہ وہ اب واپس نہیں جائیں گے، سلمان شہباز کو بھی وطن واپس لایا جائے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟