20 اگست 2019
تازہ ترین
ملک دشمن سرگرمیاں، پاکستان بار کونسل کا پی ٹی ایم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ملک دشمن سرگرمیاں، پاکستان بار کونسل کا پی ٹی ایم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

 پاکستان بار کونسل نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث نام نہاد سیاسی جماعت پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سید امجد شاہ کا میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ریاست کسی فرد یا گروہ کے آئین کے تحت کئے مطالبات لازمی پورے کرے، مگر علیحدگی پسندانہ سوچ کو ہوا دینے والے غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔ کچھ پی ٹی ایم ارکان عوام کو علیحدگی پر مائل کرنے کی کھلے عام مہم پر لگے ہیں۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سید امجد شاہ نے کہا کہ ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کے کھوکھلے نعروں سے عوام کو اشتعال دلایا جا رہا ہے۔ حکومت پی ٹی ایم کے ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرے۔ خیال رہے کہ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کا مطالبہ پی ٹی ایم کی ریاست سے ٹکر لینے کے اقدامات پر سامنے آیا ہے۔ پی ٹی ایم کے سرکردہ ارکان کی سرگرمیوں کو ریاست مسلسل نظر انداز کر رہی تھی۔ فوج، حکومت سمیت ہر سطح پر پی ٹی ایم کے جائز مطالبات کو کبھی نظر انداز نہیں کیا گیا لیکن ارکان اسمبلی محسن داوڑ، علی وزیر، گلالئی اسماعیل اور دیگر کی گفتگو میں ایجنڈا واضح ہونا شروع ہو گیا۔ پی ٹی ایم ارکان نے افغانستان کی بولی کھل کر بولنا شروع کر دی اور پاکستان کے آئین کے خلاف نعرے کو بھی ہوا دی۔ خیبر پختونخوا کو افغانستان کے نیچے ظاہر کرنے کا نعرہ لگا کر ریاست کو براہ راست چیلنج کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر افغان النسل ہونے کو نیا رنگ دے کر پختون قوم کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی۔ معصوم فرشتہ کے واقعہ پر پی ٹی ایم کی نفرت انگیز مہم ایکسپوز ہوئی۔ پختون عوام نے پاکستان مخالف ایجنڈے کو مسترد کیا، اب پی ٹی ایم کی ریاست مخالف سرگرمیوں پر کارروائی کے مطالبات زور پکڑ گئے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟