16 جون 2019
مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، مزید 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ، مزید 2 نوجوان شہید

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو نوجوان شہید ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوپیاں کے علاقے مولو چترا گام میں بھارتی فوج نے تلاشی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہو گئے ۔ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی فوجیوں نے آنسو گیس اور بیلٹ گنوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟