23 جولائی 2019
تازہ ترین
مکی نے  پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا، شعیب

مکی نے  پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا، شعیب

 شعیب اختر  نے کہا ہے کہ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے بعد پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا، لہٰذا جدید کرکٹ کو سمجھنے والے لوگ سامنے لائے جائیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں چھوٹی غلطیوں کا بڑا خمیازہ بھگتنا پڑا، ہم3سیریز میں شکستوں کے بعد میگا ایونٹ میں شریک ہوئے تھے، اگرچہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کو ہرایا، لیکن مہم کا اختتام مایوس کن رہا، ویسٹ انڈیز کیخلاف بھاری شکست کا بڑا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقہ کے بعد آسٹریلوی کرکٹ میں مسائل کا سبب بنے،انہوں نے پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا، بہتری کے بجائے مسائل پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ورلڈکپ کی باتیں کرنے کے بجائے ایک ایک سیریز کی تیاری کریں،بیٹنگ میں دلیری اور سٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے،50اوورز کی اننگز میں بھی کئی مرحلے ہوتے ہیں، ان کے مطابق کھیلنے کا ہنر سیکھنا پڑتا ہے،معاملات میں درستگی کیلئے جدید کرکٹ کو سمجھنے والے لوگ آگے لائے جائیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقا ریونس نے کہاکہ ہر کرکٹر کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے لیکن میرے خیال میں محمد حفیظ کو اب ریٹائر ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کی پاکستان کرکٹ کیلئے بڑی خدمات رہی ہیں،انہوں نے طویل کیریئر کے دوران کئی بار یادگار کارکردگی پیش کی،بہرحال ہر کرکٹر کو ایک نہ ایک دن کھیل کو خیرباد کہنا پڑتا ہے، آل رائونڈر نے اچھا فیصلہ کیا، وہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں مزید 1،2 سال پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کی عمر بھی اب 39سال کے قریب ہوچکی،پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2020اور آئندہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنا چاہئے، بابر اعظم،امام الحق، حارث سہیل اور شاہین شاہ آفریدی تیزی سے انٹرنیشنل کرکٹ کے تقاضوں کو سمجھتے جا رہے ہیں جو ملکی کرکٹ کیلئے بڑی خوش آئند بات ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟