22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
محسن عباس حیدر کے گھر بیٹے کی پیدائش

محسن عباس حیدر کے گھر بیٹے کی پیدائش

 نامور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ فلم نامعلوم افراد سے شہرت حاصل کرنے والے نامور اداکار وگلوکار محسن عباس حیدر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے تمام چاہنے والوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ خدا نے انہیں ایک خوبصورت بیٹے سے نوازا ہے۔ محسن نے اپنے بیٹے کا نام بھی اپنے چاہنے والوں کےساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام  حیدر عباس محسن رکھا ہے۔ بیٹے جیسی نعمت سے نوازے جانے پر محسن نے خدا کا شکرادا کیا۔ اداکارہ مہوش حیات سمیت محسن عباس حیدرکے تمام چاہنے والوں کی جانب سے انہیں اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟