17 اگست 2019
تازہ ترین
 محمد عامر ورلڈ کپ کیلئے ضروری قرار

 محمد عامر ورلڈ کپ کیلئے ضروری قرار

گولڈن آرم سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے فاسٹ بائولر محمد عامر کو ورلڈ کپ کے لئے ضروری قرار دے دیا۔ ورلڈ کپ 2019 کے باقاعدہ آغاز 30 مئی میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے ہوگا اور 23 مئی تک پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے 15 رکنی سکواڈ میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر رد و بدل کر سکتی ہے ۔ محمد عامر، آصف علی کے ساتھ انگلینڈ سیریز کے لئے دو اضافی کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جبکہ شاداب خان بھی اس وقت ٹیم میں شامل نہیں ہیں اور شاہین شاہ آفریدی سمیت بائولرز ایک دو سال سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ محمد عامر کو ورلڈ کپ ٹیم میں ہونا چاہئے، وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں وکٹیں لے کر فارم میں آئیں ، سخت محنت کریں کیونکہ محمد عامر تجربہ کار ہیں ان کے لئے  ورلڈ کپ کھیلنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم 1982 سے لے کر اب تک انگلینڈ میں اچھا پرفارم کرتی آرہی ہے،  چیمپئنز ٹرافی میں آغاز اچھا نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان ٹیم چیمپئن بنی۔ انہوں نے شاداب خان سے متعلق بھی امید ظاہر کی اور کہا کہ وہ ورلڈ کپ کھیلیں گے کیونکہ اکیڈمی میں سب ان کے بارے میں بہت مثبت ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟