02 دسمبر 2021
تازہ ترین
میچ میں سب اللہ پر چھوڑ دیا تھا،وہاب

میچ میں سب اللہ پر چھوڑ دیا تھا،وہاب

 قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ لیڈز میں سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا وہی عزت اور ذلت دینے والا ہے۔  لیڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر وہاب ریاض نے کہا کہ لیڈز میچ سے قبل مجھ سے پوچھا گیا کہ میں کتنی تکلیف برداشت کر سکتا ہوں، ویاب ریاض لیڈز وارم اپ بائولنگ کے بعد میں نے کہا کہ میں میچ میں 100 فیصد کوشش کروں گا ، البتہ فیلڈنگ اور بیٹنگ کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا جس کے بعد میچ کھیلنے کا فیصلہ مجھ پر چھوڑا گیا تھا ۔ وہاب ریاض نے کہا کہ کپتان نے مجھے یقین دلانے کے لئے کہا کہ میں بائولنگ میں 100  فیصد دوں گا، میں نے ہاں کہا ، تو پھر انہوں نے کہا چلو کھیلو جس نے میرے اعتماد میں اضافہ کیا، جب میں بیٹنگ کے لئے گیا تو بہت تکلیف میں تھا، میں نے اللہ کی طرف دیکھا اور کہا کہ اللہ مجھے عزت دے سکتا ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہم میچ جیت گئے، میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا وہی عزت اور ذلت دینے والا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟