28 مئی 2020
تازہ ترین
ماہرہ رواں سال پیرس فیشن ویک کا حصہ بنیں گی

ماہرہ رواں سال پیرس فیشن ویک کا حصہ بنیں گی

 عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان رواں سال پیرس فیشن ویک کا حصہ بنیں گی۔ گزشتہ برس ماہرہ خان نے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانزفلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرکے یہ پیغام دیا تھا کہ پاکستانی فنکار بھی کسی سے کم نہیں۔ ماہرہ خان کے کانزفیسٹیول میں خوبصورت لباس سمیت سٹائل کو پاکستان اور بھارت سمیت بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے بھی بے حد سراہا گیا تھا۔ رواں برس ماہرہ کے کانزفیسٹیول میں شرکت نہ کرنے سے ان کے چاہنے والے مایوس ہوگئے، تاہم ماہرہ کے چاہنے والوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ماہرہ کانز میں تو شرکت نہ کر سکیں، لیکن رواں سال منعقد ہونے والے پیرس فیشن ویک کا حصہ بنیں گی، جو 23 ستمبر سے یکم اکتوبر 2019 تک منعقد کیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟