25 مئی 2019
تازہ ترین
ماہرہ خان کی22 سالہ پرانی تصویر کا چرچہ

ماہرہ خان کی22 سالہ پرانی تصویر کا چرچہ

 سپر سٹار ماہرہ خان نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر اپنی بڑھتی عمر کا چرچہ کیا تھا لیکن اب انہوں نے ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ 22 سال پہلے کیسی دکھتی تھیں۔ ماہرہ نے انسٹاگرام پر سرخ جوڑے میں ملبوس ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ لال اور میرا پرانا رشتہ ہے، میرے خیال سے میں اس تصویر میں 12 یا 13 برس کی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اس تصویر میں انہوں نے اپنا پسندیدہ لال دوپٹہ لیا ہوا ہے اور ساتھ ہی اپنی والدہ کی ماتھا پٹی بھی پہنی ہوئی ہے جسے وہ پہن کر گھسا چکی ہیں۔ ماہرہ خان کی اس تصویر کو جہاں سب نے پسند کیا ، وہیں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی تبصرے میں لکھا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں۔ جبکہ بھارتی گلوکارہ ہرش دیپ کور نے بھی ماہرہ خان کی تصویر پر فدا ہونے کا تاثر دیتے ہوئے تبصرے میں ظالمہ لکھا۔ ماہرہ خان کا اپنی تصویر میں 12 یا 13 سال کا گمان کرنے پر جہاں مداحوں نے خوب تعریفیں کی وہیں کچھ  نے کہا کہ اداکارہ اس تصویر میں بڑی دکھتی ہیں۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ ماہرہ اپنے آپ کو 12 یا 13 برس کا کہہ کر اچھا مذاق کر رہی ہیں جب کہ بعض مداحوں نے یہ بھی کہا کہ آپ چاہے 12 ، 13، 22 یا 34 ہوں، آپ ہر عمر میں دلکش ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟