19 نومبر 2019
تازہ ترین
ماہرہ خان کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

ماہرہ خان کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

 عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارائوں میں ہوتا ہے تاہم اب اداکارہ کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پوچھا لگاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس بات سے بے فکر ہوکر سٹیج کا پوچھا لگاتی نظر آرہی ہیں کہ وہ پاکستان کی نمبرون اداکارہ ہیں۔ ماہرہ خان کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا اور صارفین ماہرہ کی اس ادا پر بھی فدا ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔ کچھ لوگوں نے تو ماہرہ خان کو دور حاضر کی سنڈریلا قرار دے دیا ، جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ صبورعلی کوماہرہ خان سے سبق سیکھنا چاہئے۔ ایک صارف نے ماہرہ خان کی اس ویڈیو پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ میں مشہور شخصیات کا مداح نہیں کیونکہ تقریباً تمام اداکار خود کو کسی شہزادے یا شہزادی کی طرح پیش کرتے ہیں اور ایسے کلچر کو فروغ دیتے ہیں جو ہمارے لوگ افورڈ نہیں کرسکتے۔ تمام اداکاروں کا رہن سہن غیر حقیقی اور جعلی لگتا ہے۔ لیکن ماہرہ خان کی یہ ویڈیو دیکھ کر میرا ذہن تبدیل ہوگیا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟