18 اگست 2019
تازہ ترین
ماہرہ اپنی سالگرہ پر دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کرنیکی خواہشمند

ماہرہ اپنی سالگرہ پر دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کرنیکی خواہشمند

 پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کئے جانے کی خواہاں ہیں۔ بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کافی عرصے سے زیر تکمیل ہے اور کئی بار فلم کی نمائش کا اعلان بھی کیا گیا لیکن بعض قانونی پیچیدگیوں کے باعث ابھی تک فلم کی ریلیز کے حوالے سے کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ فلم کی کاسٹ ہی نہیں بلکہ شائقین بھی اس کی نمائش کے منتظر ہیں جبکہ فلم میں اہم کردار کرنے والی پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان بھی اس فلم کو جلد از جلد سینما گھروں میں دیکھنا چاہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ماہرہ خان سے اس  بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے بلال لاشاری سے بات کی تھی شاید وہ یہ فلم دسمبر میں میری سالگرہ پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں ویسے میری بھی یہی خواہش ہے، یاد رہے کہ ماہرہ خان 21 دسمبر کو سالگرہ مناتی ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟