16 اکتوبر 2019
تازہ ترین
ماورا حسین کی رشی کپورکیساتھ تصویر وائرل

ماورا حسین کی رشی کپورکیساتھ تصویر وائرل

نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی بالی وڈ اداکار رشی کپور کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ بھارتی فلموں کے نامور اداکار رشی کپور گزشتہ 8 ماہ سے کینسر کے علاج کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں۔ اس عرصے میں بہت سی بالی وڈ شخصیات نے ان کے ساتھ ملاقات کی ، تاہم پاکستان فلم انڈسٹری سے پہلی بار اداکارہ ماورا حسین  نے رشی کپور سے نیویارک میں ملاقات کی ۔ رشی کپور نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ماورا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماورا حسین اپنی دوست کے ساتھ۔۔ ان دونوں سے مل کر اچھا لگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟