24 مئی 2019
تازہ ترین
مایونیز بنائے روز مرہ زندگی آسان

مایونیز بنائے روز مرہ زندگی آسان

مایونیز ، سینڈوچ، برگر یا کسی بھی کھانے کی چیز میں اس کا اضافہ لذت بڑھا دیتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ لیموں کے عرق، انڈوں، سرکے اور مصالحوں کے مکسچر سے بننے والا مایونیز آپ کے روزمرہ کے چند حیرت انگیز مسائل بھی حل کر سکتا ہے؟ اپنی خشک جلد کی نمی بحال کرنا چاہتے ہیں تو کچھ مایونیز لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل شامل کردیں۔ ان دونوں کو اچھی طرح مکس کریں اور جلد کے خشک حصوں پر لگالیں۔ دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر کپڑے سے صاف کر لیں۔ مایونیز میں موجود تیل اور سرکہ آپ کی جلد کی نمی بحال رکھ دے گا اور پرتیں بننے کی روک تھام کرے گا۔  اگر آپ کے ناخن نازک اور ٹوٹ جاتے ہیں، تو مایونیز اس کا بہترین حل ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک ڈونگے میں مایونیز کو بھریں اور اس میں انگلیاں ڈبو کر 5 منٹ تک انتطار کریں اور پھر دھولیں۔ یہ ٹوٹکا ناخنوں کو مضبوط، صحت مند بنا دے گا۔ اگر فرنیچر میں کسی قسم کی خراش یا کریک موجود ہے تو آپ اس کو ٹھیک کرنے کے لئے مایونیز کو متاثر جگہ کے اردگرد لگادیں اور کچھ دن تک کے لیے چھوڑ دیں، جس کے بعد اسے کپڑے سے صاف کردیں۔ مایونیز آپ کی گاڑی کے بمپر پر لگے سٹٰکر کو بہت آسانی سے ہٹا سکتا ہے، بس سٹیکر کے اوپر مایونیز کو لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک لگا رہنے دیں، جس کے بعد سٹیکر کو کھینچ کر اتار لیں۔ اگر بالوں میں چیونگم پھنس جائے تو اسے کاٹنے کی بجائے مایونیز کو استعمال کرکے دیکھیں، بس مایونیز کی کچھ مقدار کو بالوں کے اس حصے میں لگائیں جہاں چیونمگ پھنسی ہو اور پھر سر دھوتے ہوئے چیونگم کو باہر نکال لیں۔ لیموں کا عرق، سرکہ اور تیل کا امتزاج مایونیز کو فرینچر کی پالش کے لئے بہترین بنتا ہے، بس اسے لکڑی پر رگڑیں اور پھر ایک کپڑے سے پونچھ لیں۔ اگر آپ کے گھر میں کو دروازہ کے قبضے یا قلابے کافی چڑچڑاہٹ کا باعث بن رہے ہیں تو ایک کچھ مقدار میں مایونیز اس جگہ رگڑ دیں اور جادو دیکھئے ۔ اگر آپ کے بچوں نے دیوار پر مومی رنگوں سے رنگ کئے ہیں تو آپ مایونیز کی مدد سے اسے صاف کرسکتے ہیں، بس دیوار پر مایونیز کی کچھ مقدار کو لگائیں اور آدھے گھنٹے تک کے لئے چھوڑ دیں، جس کے بعد اسے اسفنج یا کپڑے سے رگڑ کر صاف کرلیں، ضرورت پڑے تو یہ عمل دوبارہ دہرائیں۔ آپ مایونیز کو سلور یا چاندی کی پالش کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اس کے اندر لیموں اور سرکہ موجود ہوتے ہیں اور یہ دونوں سلور کی چمک بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ مگر پہلے اسے کسی چھوٹے حصے پر آزما کر دیکھیں۔ اگر شدید دھوپ میں گھومنے پھرنے سے جلن محسوس ہورہی ہے اور فوری ریلیف چاہتے ہیں تو جلد کے متاثرہ حصے پر مایونیز کو لگا کر دیکھیں تاکہ راحت اور ٹھنڈک محسوس ہوسکے۔ آپ کے ہاتھ میں کوئی ٹائٹ انگوٹھی پھنس گئی ہے؟ تو مایونیز ایک اچھا لبریکینٹ ثابت ہوگا، بس اس کی کچھ مقدار کو متاثرہ حصے پر لگائیں اور انگوٹھی کو گھما کر باہر نکال لیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟