16 نومبر 2019
تازہ ترین
میانمارکے آرمی چیف کا امریکا میں داخلہ بند

میانمارکے آرمی چیف کا امریکا میں داخلہ بند

امریکا نے میانمار کی فوج کے سربراہ سمیت دیگر 3 سینئر جنرلز پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا کی جانب سے فوج کے سربراہ اور دیگر تین سینئر جنرلز کی فیملی کے بھی امریکا میں داخلے پر پابندی لگائی گئی۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ان فوجی افسران کے 2017 میں میانمار میں روہنگیا اقلیت پر کریک ڈائون میں ملوث ہونے کے قابل اعتبار شواہد موجود ہیں جبکہ یہ مظالم اب بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میانمار کی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن نہ لینے پر ہمیں تشویش ہے جبکہ برمی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اب بھی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا واحد ملک ہے جس نے میانمار کی ملٹری لیڈرشپ کے خلاف ایکشن لیا، ان فوجی افسران کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کی قابل اعتبار اطلاعات ہیں۔ میانمار کی حکومت اور فوج نے امریکی پابندی کی مذمت کی جبکہ میانمار فوج کے بریگیڈئیر جنرل کا کہنا تھا کہ 2017 میں پیش آنے والے واقعات کی فوجی تحقیقات جاری ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟