مائیکل ہولڈنگ آئی سی سی کی سنسرشپ پالیسی سے ناخوش

 مائیکل ہولڈنگ آئی سی سی کی سنسرشپ پالیسی سے ناخوش

 سابق ٹیسٹ کرکٹر اور نامور کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ کو امپائرز کے فیصلوں پر تنقید کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے ای میلز جاری کی گئیں جس پر انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ۔  ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں امپائر کے غلط فیصلوں پر کمنٹیٹر کی جانب سے تنقید پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے انہیں ای ایل کے ذریعے تنقید نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔  آئی سی سی کی جانب سے ای میلز پروڈکشن کمپنی اور کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ کو بھیجی گئیں جس میں کہا گیا تھا کہ مائیکل ہولڈنگ کمنٹری کے دوران امپائرز کے حوالے سے اپنے ذاتی خیالات اپنی حد تک ہی رکھیں اور تنقید سے گریز کریں۔ مائیکل ہولڈنگ نے ای میلز کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امپائر اگر فیفا آفیشلز ہوتے تو انہیں گھر بھیج دیا جاتا، اور ان امپائرز کو آئندہ کسی ورلڈ کپ میں ذمہ داری نہ دی جاتی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے آئی سی سی کی سینسر شپ کی پالیسی پر سوال اٹھایا کہ کیا مقصد صرف یہ ہے کہ غلطی کے باوجود امپائروں کا تحفظ کیا جائے ؟  تنقید نہ کرنے کی درخواستیں کیوں کی جاتی ہیں ؟۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کرکٹ کا معیار بلند ہونا چاہئے۔ دوسری جانب برطانوی اخبار کے مطابق مائیکل ہولڈنگ نے صرف انہیں ای میل بھیجنے پر سوال اٹھایا ہے جبکہ آئی سی سی نے کہا ہے کہ ان کے مائیکل ہولڈنگ کے ساتھ معاملات حل ہوچکے ہیں، اور اب وہ ٹورنامنٹ کی کمنٹری بھی کریں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟