بابائے قوم وبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی 52 یں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی 52 یں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فائونڈیشن اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنسز ، سیمینارز ، ریفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں مادر ملت کی تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔