22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
 مایا علی  کا مداحوں کی محبت پر جذباتی پیغام

 مایا علی  کا مداحوں کی محبت پر جذباتی پیغام

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ شیئر کی،  جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے ملنے والی بے تحاشہ محبت کا شکریہ ادا کیا۔ سپرہٹ فلم طیفاان ٹربل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مایا علی کے دیوانے لاکھوں میں ہیں ،جو ان سے بے حد محبت کرتے ہیں ، انسٹاگرام پر مایا علی کے دیوانوں نے ان کے نام سے بے شمار پیج بنائے ہوئے ہیں۔ مایا علی نے ان تمام پیجز کو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کراتے ہوئے اپنے پرستاروں کی محبت کے جواب میں نہایت جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے شوبز سفر کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔ مایا علی نے اپنے کیریئرکے ابتدائی دنوں کے بارے میں لکھاکہ شوبز کے آغاز میں مجھے کسی کی حمایت حاصل نہیں تھی، مایا علی صرف ایک نام تھا لیکن میرے بہت سے خواب تھے اور میں اپنے خوابوں کو پورا کرناچاہتی تھی۔ مجھے ابتدا میں نہ تو  مداحوں کے بارے میں کچھ معلوم تھا اور نہ ہی سوشل میڈیا کے بارے میں تاہم میں نے محنت کی اور اپنے کیریئر پر فوکس کیا، لوگوں نے بھی میرے کام کو پسند کیا اور اپنی محبتوں سے نوازا کچھ لوگوں نے تنقید بھی کی لیکن میں نے کبھی برا نہیں منایا۔  انہوں نے اتنی زیادہ کامیابی دینے پر خدا کا اور اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے انسٹاگرام پر ان کے نام سے اتنے سارے پیج بنائے اور کہا یہ پوسٹ دیکھ کر میرے رونگھٹے کھڑے ہوگئے کیو نکہ اس پوسٹ سے میرے کیریئر کا پورا سفر میری آنکھوں کے سامنے آگیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟