17 نومبر 2019
تازہ ترین
ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں درست نہیں، عماد وسیم

ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں درست نہیں، عماد وسیم

اسلام آباد  قومی ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی سے استعفیٰ کا معاملہ کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کا ہے۔  اسلام آباد میں قومی ٹیم کے سپنرز عماد وسیم اور شاداب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اس موقع پر عماد وسیم نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں درست نہیں، ہم ٹیم ورک کے طور پر کھیلے جب کہ میچ کے دوران کوچ کا کردار کم ہوتا ہے، کھلاڑی نے ہی پرفامر کرنا ہوتا ہے اور کپتان اور کھلاڑی فیصلہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑے سوچ کے مالک ہیں لیکن ہمیں ورلڈکپ کے دوران وزیراعظم کا کوئی پیغام نہیں آیا اور بھارت کے خلاف میچ کو ہماری قوم جنگ کی طرح لیتی ہے، بھارت سے شکست کے بعد ہم پر بہت دبائو تھا،  سرفراز احمد نے بھارت کے میچ کے بعد خود میٹنگ بلائی تھی جس میں سرفرازنے کہا ہمیں ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رن ریٹ کا ایشو تھا لیکن پہلا میچ ہم بری طرح ہارے تھے اور میں قسمت کے بجائے محنت پر یقین رکھتا ہوں، افغانستان کے خلاف میچ میں شائقین کو تحمل کا مظاہرہ کرناچا ہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی سے استعفیٰ کا معاملہ کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کا ہے۔ دوسری جانب شاداب خان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے خلاف میچ ہارنے سے ہمیں افسوس ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟