17 ستمبر 2019
تازہ ترین
لیٹ کر فون کا استعمال آنکھوں کیلئے خطرناک

لیٹ کر فون کا استعمال آنکھوں کیلئے خطرناک

دور حاضر میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو سمارٹ فون استعمال نہ کرتا ہو اور بالخصوص اپنے بستر پر لیٹ کر اس کا استعمال نہ کرتا ہو لیکن یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کا عمل آپ کی صحت کے لئے کتنا نقصان دہ ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی نے موبائل فون کے استعمال سے متعلق حالیہ تحقیق میں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ لیٹ کر موبائل فون کا استعمال جسم اور دماغ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سمارٹ فون کی سکرین سے خارج ہونے والی شعاعیں آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں اور دماغ کو جاگنے پر مجبور کرتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق اگر آپ کی نیند متاثر ہوتی ہے اور آپ 5 سے 6 گھنٹے ہی سو پاتے ہیں، اس دوران نیند جسم کے اندر زہریلے مواد کی صفائی کا عمل مناسب طریقے سے نہیں ہوپاتا۔ یہ زہریلے اثرات پھر جسم کے اندر موجود رہتے ہیں جس میں توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، مختصر المدت یادداشت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، مسائل کا حل نکالنے کی صلاحیت بھی ناقص ہوسکتی ہے۔ کم نیند کا نتیجہ لوگوں کے اندر نقصان دہ غذا کے استعمال کا رجحان بھی بڑھاتا ہے جس  میں موٹاپے، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کسی بھی چیز کے استعمال کے لئے اعتدال پہلی شرط ہوتی ہے اس لئے موبائل کے استعمال کے معاملے میں بھی توازن کے بگڑ جانے سے معاملہ گڑبڑ ہوجاتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟